تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خلع مانگنے پر شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کراچی میں شوہر نے خلع مانگنے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون کے ہاتھ اور کمر جھلس گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزم شوہر نے خلع مانگنے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ خاتون پر حملہ کیا اور اس پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل تین ملزمان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات میں ایک ملزم خاتون کا شوہر ہے، خاتون کی ملک صابر سے دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس کے مطابق خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گھروں میں کام کرتی ہے، شوہر نے دو ساتھیوں کے ہمراہ تیزاب پھینکا۔

مزید پڑھیں: کراچی:‌ ٹک ٹاک کی وجہ سے تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ‌ گئی

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سابق شوہر کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون دم توڑ گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم خاتون کا سابق شوہر ذیشان ہے، جس نے 21 اگست کو دفتر جاتے ہوئے رمشہ نامی خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔

پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ دونوں نے کورٹ میرج کی، جس کے چند ماہ بعد طلاق ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -