منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہیلتھ ورکر نے انسداد پولیو ڈیوٹی کے دوران بچے کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سندھ کے شہر دادو میں ہیلتھ ورکر خاتون نے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یونین کونسل ٹنڈو رحیم کی لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تھی اس دوران خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دوران ڈیوٹی طبیعت ناساز ہونے پر ہیلتھ ورکر کو صحت مرکز منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیڈٰ ہیلتھ ورکرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں صحت یاب ہیں، لیڈٰ ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ طبیعت ٹھیک نہ تھی مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر ڈیوٹی پر گئی تھی۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کا آخری روز تھا، انسداد پولیو ورکرز کو ابتدائی تین اور دو روزہ کیچ اپ کمپین میں 13 لاکھ 26 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تھے۔

ذرائع کے مطابق تاحال پولیو ٹیموں کے گھر گھر وزٹ کے دوران گھروں پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے 45 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم ہیں اور 12 لاکھ 85 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے انسداد پولیو ورکرز کو آج ہر صورت گھروں میں نہ ملنے والے بچوں کے گھر تک پہنچ کر انہیں قطرے پلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں