ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جعلی پیر نے ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے ضلع وہاڑی کی یونین کونسل میں جعلی پیر نے جن اتارنے کا بہانہ بنا کر ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع وہارٹی کی یونین کونسل ٹبہ سلطان پور تھانے کی حدود میں جعلی پیر نے جنات نکالنے کے بہانے خاتون کو آگ میں دھکیل دیا۔

اے آر وائی نیوز نے جب یہ خبر نشر کی تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹبہ سلطان پور تھانے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی پیر معصوم شاہ کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کیا۔ عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

پولیس نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے گرفتار جعلی پیر کو وی آئی پی پروٹرکول دیا اور اُسے حوالات میں بند کرنے کے بجائے افسر کے کمرے میں بیٹھا کر رکھا۔

ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول کی اطلاع ملنے پر جب اے آر وائی نیوز کی ٹیم تھانے پہنچی تو ایس ایچ او اشرف آرائیں نے مین گیٹ بند کیا اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں