منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کو اہلخانہ سمیت قید کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف دینے کے بجائے ظلم کی انتہا کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد میں پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف دینے کی بجائے متاثرہ خاندان کو ہی قید کردیا، خاتون کو گھر میں اکیلے پاکر ملزمان حمزہ ودیگر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم، متاثرہ خاتون صنوبر کو والدہ، شوہر سمیت بند کردیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ملزمان سے ساز باز کرکے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، والدہ کو رہا کرکے کہا اچھی طرح سوچ لو ورنہ بیٹی اور داماد کو جیل بھیج دوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاندان کو تین روز بعد رہا کیا، خاتون اور ان کے اہلخانہ کو سیشن جج کے حکم پر رہا کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر سیشن جج نے کارروائی کی، عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کے لیے آرڈر جاری کردیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں