جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حسن علی اور شاداب خان کی دلچسپ نوک جھونک

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹرز شاداب خان اور حسن علی کی دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلچسپ گفتگو ہوئی، گفتگو کا آغاز حسن علی نے کیا اور کہا کہ ’برتھ ڈے بوائے گفٹ کیا چاہیے؟‘

شاداب خاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی تحفہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحفے بہت مہنگے پڑتے ہیں۔‘

حسن علی نے کہا کہ ’اس بار سستا دے دوں گا۔‘ جواب میں شاداب کا کہنا تھا کہ ’گفٹ سستا ہو یا مہنگا یہ مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب آپ اپنی سالگرہ پر تحفہ واپس مانگتے ہو۔‘

آخر میں حسن علی نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا میں تحفہ بھیج رہا ہوں اور پھر مجھے بھی اپنی سالگرہ پر گفٹ چاہیے۔‘

واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان آج اپنی 23ویں سالگرہ منارہے ہیں ان کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں