جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

عمر اکمل کی قسمت امریکا پہنچ کر بھی نہ بدلی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی قسمت امریکا پہنچ کر بھی نہ بدلی۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرکٹ کلب سے کھیلنے کے لیے امریکا پہنچے مگر ڈیبیو میچ میں ہی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

عمر اکمل یو ایس اے ڈومیسٹک لیگ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل گزشتہ دنوں امریکا روانہ ہوئے تھے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔

عمر اکمل نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔

عمر اکمل سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں