تازہ ترین

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

باپ کے مبینہ تشدد سے شیرخوار بچہ جاں بحق

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9 ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ بچے کے باپ، اس کی بہن اور بہنوئی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

بیوی کنول شہزادی نے الزام عائد کیا کہ شوہر نشے کا عادی ہے، بچوں اور مجھ پر تشدد کرتا ہے، بیٹے پر ملزم غلام مصطفیٰ نے آنکھ اور سر پر مکے مار کر تشدد کیا۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں کنول شہزادی کا کہنا تھا کہ تشدد چھپانے کے لیے ملزم نے بیٹے کی تدفین کردی۔

مزید پڑھیں: شوہر کا حاملہ بیوی پر بدترین تشدد، 7 ماہ کا بچہ جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر محسن وال میں شوہر نے موبائل استعمال کرنے پر حاملہ بیوی پر بدترین تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں حاملہ بیوی کا 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بابر نے اہلخانہ کے ہمراہ متاثرہ خاتون شبانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -