تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حسین طلعت نے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلوادی

لاہور: سینٹرل پنجاب نے حسین طلعت کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے 19ویں میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا، سینٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سینٹرل پنجاب کے حسین طلعت نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شعیب ملک 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کامران اکمل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کو 20 رنز پر انور علی نے رن آؤٹ کیا۔ سندھ کی جانب سے میر حمزہ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل سندھ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے، کپتان سرفراز احمد نے 54 رنز کی اننگز بھی سندھ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

سندھ کی ابتدائی دو وکٹیں 9 رنز پر گریں، خرم منظور 2 اور شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، احسن علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سعود شکیل 5 رنز بناسکے، دانش عزیز 20 اور انور علی بھی 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، زاہد محمود کو ایک رن پر حسن علی نے بولڈ کیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان قادر اور وہاب ریاض ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

- Advertisement -