منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لاہور شادی سیزن کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، برائلر مرغی کے گوشت بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے غریب پریشان ہے کیونکہ اب یہ اُس کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

 شہریوں نے حکومت سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کی اپیل کی اور مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

- Advertisement -

لاہور میں برائیلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 360 روپے تک پہنچ گئی، جو دو روز پہلے تک یہ 290 روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کے نرخ ضلعی حکومت بڑھاتی ہے، عوام دکانداروں کو کوستے اور مایوس ہو کر کچھ لیے بغیر چلے جاتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق شادیوں کے سیزن کے باعث بھی گوشت کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں