تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کتنے ارب روپے کا مقروض ہے؟ جانیے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2021 تک پاکستان پر واجب الادا قرض کی تفصیلات جاری کیں، جس کے مطابق حکومت پر 39770 ارب روپے مجموعی قرض ہے۔

حکومت کے مجموعی قرض میں 26334 ارب مقامی اور 13435 ارب بیرونی قرض ہے، اگست میں مقامی قرض جولائی کے مقابلے 491 ارب روپے کم ہوا جبکہ بیرونی قرض 392 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں بیرونی قرض 1003 ارب روپے بڑھ گیا ہے جبکہ مقامی قرض بھی اضافے کے بعد 69 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جون 2021 تک کے قرضہ جات کی تفصیلات جاری کی گئیں تھیں جس کے مطابق پاکستان 38697 ارب روپے کا مقروض تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2020 کے اختتام تک گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ٹیکس لیا۔

Comments

- Advertisement -