تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عالمی مارکیٹ میں‌ کمی کے باوجود پاکستان میں‌ سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں ریٹ‌ بڑھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت بڑھ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی کے بعد سونے کی قیمت تقریباً 1753 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 6 اکتوبر بروز بدھ پاکستان میں سونے کی مجموعی قیمت میں ایک ہزار بائیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 6 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 115,500روپے

دس گرام قیمت: -/ 99,065 روپے

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 669 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے تک پہنچ گئی تھی، بلین مارکیٹ میں بھی اضافے کے بعد قیمت 7 ڈالرز اضافے کے بعد قیمت 1755 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -