The news is by your side.

Advertisement

طویل القامت پاکستانی محمد اعجاز انتقال کرگئے

بھکر: پنجاب کے شہر بھکر کے رہائشی طویل القامت پاکستانی محمد اعجاز انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان کے نواحی علاقے تھلہ سریں کے رہائشی پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

سنہ 1976 میں پیدا ہونے والے محمد اعجاز کا قد 8 فٹ دو انچ تھا۔

محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

اعجاز احمد ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے، وہ گاؤں میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

مرحوم محمد اعجاز کی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں