The news is by your side.

Advertisement

’نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنا چاہ رہی ہے، انگلینڈ نے سیریز کنفرم کردی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور دنیائے کرکٹ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ  کھڑے ہیں، ہم اُن تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، تمام بڑے کرکٹرز نے اس معاملے پرایک مؤقف اختیارکیا اور نیوزی لینڈ و انگلینڈ کی ٹیموں پر تنقید کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیوزی لینڈ واپس پاکستان آناچاہ رہاہے اور انگلینڈنےبھی اپنی سیریز کنفرم کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی، بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورۂ پاکستان ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے دیگر امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ماہ ربیع الاول کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان عشرہ رحمت العالمینﷺکا افتتاح کریں گے۔

نیب آرڈیننس کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کافی ایسی ترامیم کی گئیں ہیں جو اپوزیشن چاہتی تھی۔ متفقہ رائے تھی ٹیکس کے کیسز نیب دائرہ اختیارسے نکالےجائیں، یہ تمام مطالبے خود اپوزیشن بھی کررہی تھی مگر اب وہ رو رہے ہیں، اپوزیشن دراصل روتے بچوں کااجتماع ہے کیونکہ وہ میڈیا پر آکر صرف رونا دھونا کرتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں