منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی کرپشن حکام نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے ضلع وسطی، شرقی اور جنوبی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ایس بی سی اے افسران سے پوچھ گچھ کی گئی اور ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے ڈائریکٹر جلیس صدیقی سے پوچھ گچھ کی گئی، جلیس صدیقی کو حکام ریکارڈ روم لے گئے اور ریکارڈ چیک کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے آتے ہی ڈائریکٹر جنوبی منیر بھنبھرو فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بھی اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم کو تاخیر کے بعد اندر آنے کی اجازت دی گئی تھی، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم روانہ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں