تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’واٹمور کا جانا بنتا تھا‘ سابق انگلش کپتان برس پڑے

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل اتھرٹن سابق چیئرمین ای سی بی ای این واٹمور پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل اتھرٹن کا کہنا ہے کہ ای این واٹمور نے انگلش بورڈ کو مغرور اور دھوکے باز بنادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر واٹمور نے شائقین کا اعتماد کھو دیا تھا، رہی سہی کسر ای سی بی کی پریس ریلیز نے پوری کردی جس کے بعد انگلینڈ کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، مجھے یقین تھا کہ اس فیصلے کے سنگین نتائج آئیں گے۔

مائیکل اتھرٹن نے کہا کہ ایک باوقار کرکٹ نیشن جس نے انگلش کرکٹ بورڈ کو وبا کے دوران معاشی تباہی سے بچایا اسے آپ نے سیدھا جواب تک دینے کی زحمت نہ کی۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد دباؤ، چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے عہدہ چھوڑ دیا

واضح رہے کہ این واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ این واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم وہ صرف 13ماہ عہدے پر فائز رہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کی وجہ سے وہ دباؤ کا شکار تھے، وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد باہمی رضا مندی سے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی یکطرفہ طور پر دورہ ملتوی کردیا تھا جس کے بعد سابق انگلش کرکٹرز سمیت حکومت کی جانب سے بھی اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -