تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امام الحق نے بلوچستان کو کامیابی دلوا دی

لاہور: بلوچستان نے امام الحق کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے 22ویں میچ میں بلوچستان نے کے پی کی جانب سے دیا جانے والا 156 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان امام الحق نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر عبداللہ شفیق 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمید آصف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل 14 رنز بنا کر افتخار احمد کو وکٹ دے بیٹھے، عماد بٹ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کے پی کی جانب سے عمران خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عامر عظمت اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے، صاحبزادہ فرحان کی 78 رنز کی اننگز بھی کے پی کو شکست سے نہ بچاسکی۔

اوپنر اسرار اللہ 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 17 رنز بناسکے، افتخار احمد 6 رنز پر عماد بٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔

فخر زمان 12 رنز بنا کر جنید خان کا نشانہ بنے، محمد وسیم 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، نجیب اللہ اور عماد بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -