تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 23 روپے سے زائد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارۂ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 12.94 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 38 روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 262روپے35پیسےتک پہنچ گئی جبکہ ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت 152روپے28پیسےبڑھ گئی، اسی طرح آلو 2روپے95پیسے،لہسن9روپے95پیسےفی کلومہنگاہوا۔

شماریات کے مطابق آٹےکے20کلوتھیلےکی قیمت میں 23روپےسے زائدکا اضافہ ہوا، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ پٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں8اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جن میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں، مصالحہ جات کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

- Advertisement -