جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے بعد محمد وسیم کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں، سرفراز احمد، حیدر علی، فخر زمان کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ تین کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا، سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں بہتر کھیل پیش کیا۔

- Advertisement -

چیف سلیکٹر نے کہا کہ اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے، تینوں کھلاڑی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ

پی سی بی کی جانب سے تبدیلیوں کے بعد 15 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور شاداب خان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔

ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں