لاہور: ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے 23ویں میچ میں ناردن نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا 195 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
علی عمران نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حیدر علی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اختتامی اوورز میں عامر جمال اور روحیل نے شاندار بیٹنگ کی، عامر جمال نے 27 اور روحیل نذیر نے 26 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
Aamir Jamal and Rohail Nazir deliver a SENSATIONAL win for Northern! 🔥🔥🔥
Unbroken 50-run partnership for the sixth-wicket.#CPvNOR Live: https://t.co/Y3n3StGKif#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/5hCq4x0XcS— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسین طلعت اور قاسم اکرم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، احمد شہزاد کی 77 رنز کی اننگز بھی سینٹرل پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی۔
اوپنر احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی، محمد اخلاق 61 رنز بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔
Good day in the field so far for @PunjabCentral
👏👏#CPvNOR Live: https://t.co/Y3n3StGKif#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/B0kPumZGIt— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
حسین طلعت 11 اور شعیب ملک 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 12 رنز بنا کر عامر جمال کو وکٹ دے بیٹھے۔
ناردرن کے عامر جمال کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، زمان خان اور سہیل تنویر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔