جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ دست درازی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریمبو سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا، عائشہ اکرام نے پولیس کو ریمبو کے خلاف درخواست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف بیان دیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ریمبو کے ساتھی بادشاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راولپنڈی میں چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سانحہ اقبال پارک: عائشہ نے ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا، تہلکہ خیز انکشافات

واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کراویا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں