کراچی: گلوکار فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، سارہ خان نے فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر نومولود کو گود میں اٹھائے اذان دے رہے ہیں، اداکارہ سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت بھی لکھی۔
اداکارہ نے دو گھنٹے قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
اس سے قبل فلک شبیر نے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘
گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔