لاہور: سندھ نے شرجیل خان کی شاندار سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ کی جانب سے دیے جانے والے 196 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 18.5 اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
طیب طاہر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد عمران 29، عامر یامین 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اعظم خان 2 رنز پر دانش عزیز کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، ذیشان اشرف ایک رن بناسکے۔
سندھ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، رومان رئیس نے عامریامین، حسان خان اور نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی۔
The moment that crushed Southern Punjab's semi-final dreams!#SPvSINDH Live: https://t.co/tuFLGBeFQX#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/krAWwi59PS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
انور علی، دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے، شرجیل خان نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Some sizzling shots in Sharjeel Khan 4th T20 century 👏👏 pic.twitter.com/NQZB0LsIr3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
شان مسعود 22، سعود شکیل 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد 13 رنز بنا کر ضیا الحق کا نشانہ بنے، انور علی 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔
سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین اور ضیا الحق ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔