جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رحیم یار خان: پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان کے علاقے چوک ماہی میں 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے چوک ماہی میں ڈاکوؤں نے 2 پیٹرول پمپس پر لوٹ مار کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

- Advertisement -

افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت غلام نبی ، نذیر احمد، پیر بخش ، ظہیر، شریف، داؤد، ملک منور اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ جان محمد نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا، ورثا نے لاشیں گڈو کشمور روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں