اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر محمد عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کررہا تھا اور خاتون سے ملنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جس میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی 50 ویڈیوز موجود تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں