منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’نئی دہلی کلبھوشن کیس ہار چکا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کلبھوشن کیس میں شکست کھا چکا ہے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے ترکی کی خبررساں ایجنسی انادولوکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن سے متعلق نئی دہلی کیس ہار چکا ہے، ہمارے وکلا نے عالمی عدالت میں بہت اچھے انداز سے اس کیس کا دفاع کیا اور شواہد بھی پیش کیے۔

انہوں نے فیٹف میں تعاون کرنے پر  چین اور ترک بھائیوں کے شکر گزار ہیں،  پاکستان عالمی فورم فیٹف کے منصفانہ ہونےکا ایک ٹیسٹ کیس ہے کیونکہ پاکستان نےگرے لسٹ سے نکلنےکیلئے تمام نکات پرعمل کرلیا ہے،  امیدہےکہ فیٹف فورم غیر سیاسی رہےگا اور سیاسی اقدام کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاملہ فورم کے منصفانہ ہونےکا ٹیسٹ کیس ہے کیونکہ ہم 27 میں سے 26 شرائط کو پورا کرچکے ہیں، عالمی فورم پر ہمارے ساتھ چین اور ترکی نے تعاون کیا، جس پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستانی اور ترک وکلا میں اپنے مقدمات لڑنےکی صلاحیت ہے، دونوں ممالک کے وکلا قانون کی روشنی میں کیس کا بھرپور انداز سے دفاع کرتے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فروغ نسیم نے وزارتِ قانون و انصاف کی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ  قومی اسمبلی میں  650ترامیم تجویزکیں تاکہ انصاف کی فراہمی تیزہو، ترامیم کےنفاذ سے ایک مقدمہ9ماہ میں ختم ہوسکےگا، کرمنل جسٹس سسٹم میں مکمل اصلاحات کیں ہیں،  حکومت نےاصلاحات کو ریکارڈوقت میں تیار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن سے متعلق نئی دہلی کیس ہار چکا ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کی، پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حمایت جاری رکھےگا اور معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں