جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چترال میں شادی کے دن دلچسپ رسم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی بیاہ کی تقریبات کی اکثر ویڈیوز سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر شادی کے دن دلچسپ رسم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع چترال میں دلہا اور دلہن کی مہمانوں کے ہمراہ بیٹھے دلچسپ رسم کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن مل کر روٹی پکا رہے ہیں دلہن نے روٹی بیل کر توے پر ڈالی تو دلہے میاں روٹی توے پر سینکتے نظر آئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق چترال میں یہ ایک پرانی لیکن دلچسپ رسم ہے، چترال کے کچھ گھرانوں میں شادی والے دن دلہا اور دلہن مل کر روٹی بناتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں