ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بھارتی شائقین نے آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف تمام حدیں پار کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) مین رائل چیلنجرز بنگلور کی شکست پر بھارتی شائقین نے تمام حدیں پار کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی شکست پر بھارتی شائقین سوشل میڈیا پر آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈین کرسچن اور ان کی اہلیہ کو مغلظات بکنے لگے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈین کرسچن نے گالیوں کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردئیے۔

- Advertisement -

ڈین کرسچن نے لکھا کہ ’مانتا ہوں اچھا نہیں کھیل سکا مگر میری اہلیہ کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔‘

بھارتی شائقین کے رویے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، میکسویل نے کہا کہ جو بدتہذیبی کرے گا اسے بلاک کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایلیمینیٹر میں میکسویل گزشتہ 6 اننگز میں پہلی مرتبہ 40 سے کم رن پرآؤٹ ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ملنے والی گالیاں توہین آمیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اس کو برداشت کرنا چاہیے، واضح رہے کہ اب میکسویل اور کرسچن آسٹریلیا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں