اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت بلند ترین سطح‌ پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر روپے کی قدر کم ہوئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ایک بار پھر روپے پر سیاہ بادل چھائے رہے، جس کی وجہ سے قدر میں کمی ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار رہا اور آج 14 اکتوبر 2021 کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے اضافے کے بعد 171 روپے 20 پیسے پر پہنچ کر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171 روپے 40 پیسے جبکہ قیمتِ فروخت 172.65 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی 58 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 172 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس کو قابو کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی کرنسی میں لین دین کرنے والے اداروں کے لیے قواعد و ضوابط متعارف کرائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی کرنسی اور خصوصاً ڈالر میں خرید و فروخت کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرانزیکشن کے  لیے روپے کے بجائے غیر ملکی کرنسی استعمال کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افغانستان جانے والوں پر بھی ڈالر کے حوالے سے پابندی عائد کی، جس کے تحت کسی بھی شخص کو ایک ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کی اجازت ہے جبکہ اس کی سالانہ حد 6 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں