تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے‘ جذباتی تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ کے ساتھ جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وسیم اکرم کی بیٹی عالیہ ان سے گلے لگی ہوئی ہیں۔

شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے، خاص طور پر جب یہ چھوٹے سے دل سے کہا جارہا ہو۔‘

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ نے اپنے والد کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ آبدیدہ ہورہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے شنیرا اکرم کی پوسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے اور وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو 10 ماہ بعد ملاقات کے دوران گلے سے لگا رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے بیٹی کا خیال رکھنے پر اہلیہ شنیرا اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا، شنیرا اکرم نے بھی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ’ماشا اللہ‘ لکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -