تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی سی بی کے ایک اور عہدیدار مستعفی

لاہور: گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور میں ستمبر 2018 سے جون 2020 تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔

بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر انہیں فخر ہے لیکن اب وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں اس لیے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ اور تینوں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دیں، کورونا کے دوران ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اپنی فیملی کو ترجیح دینے اور کوچنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بہت تعاون کیا، پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔

Comments

- Advertisement -