تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہائی وولٹیج تاروں میں‌ پھنسے کبوتر کو کیسے بچایا گیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں پولیس اہلکاروں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی ٹینشن تاروں میں پھنسے کبوتر کو 12 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد باحفاظت ریسکیو کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے دارالحکومت میں ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں میں ایک کبوتر پھنس گیا تھا، جو دھاگے سے لپٹ کر تقریباً 12 گھنٹے تک الٹا لٹکا رہا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو کبوتر کے پھنسنے کے حوالے سے آگاہ کیا تو اہلکار جائے وقوعہ پہنچے، جنہوں نے سوچ بچار کے بعد کبوتر کو ڈرون کی مدد سے ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا۔

روئٹرز کی جانب سے شیئر کی جانب سے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ڈرون میں چاقو لگایا اور پھر اسے اڑاتے ہوئے دھاگے کی طرف لے گئے تاکہ اُسے کاٹ سکیں۔

ڈرون آپریٹر نے انتہائی مہارت کے ساتھ چاقو کی مدد سے دھاگے کو کاٹا جس کے بعد کبوتر نیچے آکر گرا اور پھر اہلکاروں نے اس کے پنجوں سے لپٹے دھاگے کو کاٹا اور پھر اُسے آزاد کردیا۔

Comments

- Advertisement -