ریاض: سعودی عرب کے شہر الخبر کی سڑکوں پر شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخبر میں شیر سڑکوں پر آزادانہ گھومتا رہا جس کی ویڈیو شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد اسے شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔
#السعودية الحياة الفطرية: السيطرة على #أسد طليق بعد تلقي بلاغ عن وجوده في أحد الشوارع بمدينة #الخبر.
حيث تم التعامل مع #الأسد وتخديره ونقله إلى مركز الإيواء تحت رعاية متخصصين وإشراف بيطري،وتمت السيطرة دون وقوع أي ضرر على السكان أو على الكائن#المركز_الوطني_لتنمية_الحياة_الفطرية pic.twitter.com/csagDkC4hV
— خليجية نيوز (@khalejianews) October 12, 2021
حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شیر دمام سے متصل قریبی علاقے میں دیکھا گیا تھا جس کو بغیر کسی نقصان کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل ریاض میں تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات فورس نے سڑک کنارے بندھے شیر کو قابو کرلیا تھا۔
ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات کے ترجمان میجر رائد المالکی کا کہنا تھا کہ ریاض کے ایک علاقے میں کسی نے شیر کو ٹریفک کھمبے سے باندھ رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم نے رہائشیوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے شیر کو قابو کرلیا۔
بعد ورود بلاغ.. المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية في #السعودية يتعامل مع "أسد" كان مقيداً في عمود إشارة تحذيرية في أحد أحياء #الرياض وينقله إلى مركز الإيواء التابع له بالتعاون مع القوات الخاصة للأمن البيئي pic.twitter.com/gTacWOJrcX
— الموجز السعودي (@saudistuff) August 12, 2021
ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق نایاب نسل کے جانوروں کے علاوہ خونخوار جانور پالنا یا ان کی خریدو فروخت کرنا جرم ہے، اس پر دس سال تک قید اور تیس ملین ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔