اشتہار

کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں کامران اکمل اور عبدالرزاق ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ ہوگئی، عبدالرزاق کے رویے کی وجہ سینئر کھلاڑی ٹیم چھوڑکر جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان دو بار تلخ کلامی ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کامران اکمل کو ساڑھے چار گھنٹوں تک منایا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالرزاق نے کامران اکمل کو قائد اعظم ٹرافی کی ٹیم سے بھی باہر کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2011 کے میچ میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے، کامران کمل نے عبدالرزاق کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

مزہد پڑھیں: ورلڈ کپ 2011 میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے، رزاق، ثبوت دینا ہوں گے، کامران اکمل

 رزاق کا کہنا تھا کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل نے روس ٹیلر کے دو کیچ جان بوجھ کر چھوڑے تھے۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے میدان پالی کیلے میں آخری اوور کرنے کے لیے کوئی تیار نہ تھا شاہد آفریدی فاسٹ بولر شعیب اختر سے بولنگ کرانے کے حق میں نہیں تھے۔

رزاق کا کہنا تھا کہ عمر گل کے دس اوورز پورے ہوچکے تھے جس کے باعث مجبوراً مجھے 49واں اوور کروایا گیا حالانکہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور نہیں کرارہا تھا جس کے باعث میرے آخری اوور میں 19 رنز بن گئے تھے۔

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کہ عبدالرزاق بھائی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھیں، یہاں جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھا کر کہہ دیتا ہے، انہیں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں