اسلام آباد: جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ربیع الاول منانے کی تیاریاں جاری ہیں‘۔
یاد رہے کہ انیس اکتوبر کو پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دن ولادت النبی ﷺ کا جشن منایا جائے گا۔
Getting prepared for the Rabi ul Awal celebrations. pic.twitter.com/QnDT2pqSOX
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2021
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ جیلوں میں قید مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
حکومت نے رواں سال عید میلاد النبی ﷺ کو شیان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں پُروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں کل بعد نماز عشاء 7 بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماوقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے۔یہ محفل صرف فیملیز (only for families) کے لئے ہو گی۔عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں https://t.co/vcQiAHEEVz
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 15, 2021
عید میلاد النبی ﷺ قریب آتے ہی ملک میں شاہراہوں، عمارتوں، گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔