جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گوادر جیپ ریلی، اسٹاک کیٹیگری میں ایرانی ریسر نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

چوتھی گوادر جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹیگری اے میں ایرانی ریسر سید علی رضا نے میدان مار لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹیگری اے میں ایرانی ریسر سید علی رضا نے ‏پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ایرانی ریسر نے ایک گھنٹہ 32 منٹ میں ٹریک مکمل کیا۔

اسٹاک کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بسمہ اللہ مگسی نے حاصل کی، دوسری پوزیشن صاحبزادہ سلطان بہادر کے نام رہی۔

- Advertisement -

سلطان بہادر عزیز کے ساتھ اداکار فیروز خان نے نیویگیٹر کے فرائض سر انجام دیے۔

مزید پڑھیں: گوادر: جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی

علاوہ ازیں ندا واستی نے اسٹاک خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ندا واستی نے دو گھنٹے 17 منٹ 40 سیکنڈ ‏میں ٹریک کا راؤنڈ مکمل کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پریپیڈ کیٹیگری کا فائنل کل ہوگا، پریپیڈ کیٹیگری میں نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان بھی حصہ ‏لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں جاری آف روڈ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریس کے دوران ایک گاڑی الٹ گئی، ‏جس سے معراج نامی ریسر زخمی ہو گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریسر نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، جب کہ حادثہ ٹائر سے ہوا نکلنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں