The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ نے وزیراعظم کے سبسڈی اعلان کو فراڈ قرار دیدیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے سبسڈی کے اعلان کو فریب اور فراڈ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عوام کا نہیں قوم کو جھوٹی اور کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کونسی معیشت پڑھا رہے ہیں، کرنسی کی قدر گرتی رہی تو بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی حتمی منزل اسلام آباد ہوگی۔

یہ پڑھیں: پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کل مہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرےکرےگی، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم قائدین احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں جین مندر چوک سے دوپہر 3 بجےاحتجاجی جلوس کا آغاز ہوگا جبکہ جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم میانوالی میں 24اکتوبرکو ریلوےاسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گی جبکہ بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا، خیبرپختونخون خواہ کے مختلف علاقوں پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3 بجےاحتجاج ہوگا، جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں