تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو فروری 2022 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ایف اے ٹی ایف کا کنا ہے کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 شرائط پوری کرلیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔

فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ افراد کے خلاف پاکستان کارروائی کرے۔

پاکستان فیٹف کے تمام امور پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہے، وزارت خزانہ

دوسری جانب وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے ایکشن پلان پر پاکستان کے عملدرآمد کا اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پلان کے 7 میں سے 4 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے، بقیہ تین نکات پر طے شدہ وقت میں عملدرآمد مکمل ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق 2018 کے پلان کے آخری نکتے پر عملدرآمد میں پیش رفت کو سراہا گیا، پاکستان فیٹف کے تمام امور پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جرمنی نے کی، عالمی نیٹ ورک اور مبصر تنظیموں کے 205 ارکان کے وفود نے ایف اے ٹی ایف پلینری کے ہائبرڈ اجلاس میں حصہ لیا۔

اجلاس میں جرائم اور دہشت گردی کی مالیاتی معاونت کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -