ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی، سول ایوی ایشن کی قبضہ کی گئی زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے چار ایکڑ زمین واگزار کرالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایویشن اتھارٹی کے حکام نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کر کے لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کی گئی چار ایکڑ زمین واگزار کرلی۔

ایئرپورٹ منیجر اور ڈپٹی منیجرکی سربراہی میں سی اے اے کی کارروائی مکمل کر کے ایئرپورٹ سے متصل زمین پر بورڈ بھی آویزاں کردیے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھاری مشینری کی مدد سے قبضہ کی گئی زمین پر قائم کی گئی دیواریں بھی مسمار کردیں۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ لینڈمافیا نےکچھ ماہ قبل زمین پر قبضہ کرکے زمین ہتھیانےکی کوشش کی، جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے کر کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں