پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

باپ بیٹے کا خطرناک کرتب، غیرتربیت یافتہ افراد نقل نہ کریں

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوانوں کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ ‏جاتے ہیں۔

چین میں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے باپ بیٹے خطرناک کرتب دکھا رہے ہیں اور کرتب ‏دیکھتے ہوئے قرب و جوار میں موجود لوگ حیرانی سے سارا منظر دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ ایک بانس پکڑے کھڑا ہے اسی اثنا میں بیٹا دوڑتے ہوئے آتا ہے اور سیڑھیوں کی طرح ‏بانس کے اوپر چڑھ کر بیٹھ جاتا ہے۔

نوجوان لڑکا بانس کے اوپر ایک ہاتھ چھوڑ کر کھڑا بھی ہوتا ہے اور باپ بھی کمال مہارت سے بانس کو بیلنس کیے رکھتا ‏ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جس رفتار سے بانس پر چڑھتا ہے ایسی رفتار سے نیچے اترتے ہوئے اپنا کرتب ‏مکمل کرلیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ژینگ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی اور کیپشن لکھا گیا کہ باپ اور بیٹے نے کمال کارکردگی ‏دکھائی، اگر آپ تربیت یافتہ نہیں ہیں تو براہ کرم ان کی نقل نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں