بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

اننیا پانڈے کی ہوشیاری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حکام نے اداکارہ اننیا پانڈے کی ہوشیاری پکڑ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام اداکارہ اننیا پانڈے کے الیکٹرانک آلات سے کچھ حذف شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے ‏کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔

ان الیکٹرانک آلات میں اننیا کے دو موبائل فونز اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایجنسی کو شک ہے کہ موبائل چیٹس، تصاویر اور وائس نوٹس سمیت چیٹس کے کئی حصّے ڈیلیٹ کر ‏دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اننیا کی آریان خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹس سامنے آنے پرکیس میں تحقیقات کے دوران کچھ مشکوک ‏مالی لین دین بھی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: آریان اور اننیا کی ’چیٹ‘ لیک ہوگئی

اداکارہ سے آریان خان کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کے سلسلے میں اورکچھ مشکوک مالی لین دین پر بھی گزشتہ روز پوچھ گچھ ‏کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ‏ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کی ‏ہیں۔

تاہم اداکارہ اننیا پانڈے نے این سی بی کی جانب سے لگائے گئے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کر دی ‏تھی، خیال رہے کہ منشیات برآمدگی کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو دو اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا دو مرتبہ ان ‏کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد کنگ خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں