تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

ایک سیکنڈ‌ میں‌ آئی فون ہیک، بڑی خامی سامنے آگئی

بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والے ماہر نے ایک سیکنڈ میں آئی فون کا سسٹم ہیک کر کے اپیل کے آپریٹنگ سسٹم میں‌ موجود سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے ایک سیکنڈ میں آئی فون 13 پرو کا سسٹم ہیک کر کے کچا چٹھا کھول دیا۔

نوجوان نے آئی فون کے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فون بک سمیت دیگر ڈیٹا میں باآسانی داخل بھی ہوا۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کا آپریٹنگ سسٹم محفوظ ترین ہے اور وہ صارفین کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ آئی فون 13 پرو میں بڑا سیکیورٹی نقص ہے، جس کا ہیکرز فائدہ اٹھا کر صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ اس سیکیورٹی نقص کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارف کے فوٹوز، گیلری اور تمام ایپس تک بغیر کسی مشکل کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments