تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سیکنڈز میں صورت حال تبدیل، خوفزدہ شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی، دل دہلا دینے والا واقعہ

انٹرنیٹ پر آئے روز حادثات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، اب کی بار برازیل کی ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی، جسے دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وائرل ہاگ کی جانب سے شیئر ہونے والی ویڈیو گائے کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان کے حادثے کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو  سڑک پر گاڑی میں موجود ایک نوجوان نے بنائی، جس میں ایک شخص کو فٹ پاتھ پر چہل قدمی اور گائے سے بال بال بچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غصیلی گائے ایک پلاٹ سے تیزی سے دوڑتی ہوئی باہر سڑک پر آئی اور پھر اُس نے موٹر سائیکل سوار کو سینگوں میں پھنسا کر ہوا میں اچھال دیا۔

یہ واقعہ برازیل کے شہر سانتا کاترانیہ میں 27 اکتوبر کے روز پیش آیا۔ خوش قسمتی سے گائے کی ٹکر سے نوجوان کو معمولی خراش آئی اور وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

ویڈیو بنانے والے نوجوان نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں گھر سے معمول کے مطابق باہر نکلا اور اپنی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر دوست کا انتظار کرہا تھا کہ اسی دوران گائے میرے قریب سے گزری جس کے پیچھے دو افراد دوڑ رہے تھے‘۔

’میں نے فوراً اپنا موبائل نکال کر ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی اور ایک علاقے سے بھاگتے ہوئے آنے کی ویڈیو بنائی، یہ ایک بارسڑک پر آنے کے بعد دوبارہ وہیں چلی گئیں تھی مگر پھر گھبرا کر سڑک پر آئی اور موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی‘۔

Comments

- Advertisement -