منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

معروف اینکر اپنے ہی ’جھوٹ‘ میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت دنیا بھر سے 20 ہزار حکومتی نمائندگان اور لیڈران موجود ہیں، جو کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26 نامی سمٹ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ عالمی کانفرنس 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے لیڈران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اس حوالے سے اقدامات پر اپنی قیمتی آرا پیش کریں گے،

کانفرنس میں افتتاحی سیشن سے صدر آلوک شرما نے خطاب کیا اور شرکا سے کہا کہ کوپ 26 دنیا کے درجہ حرارت میں تیزی سے ہوتے اضافے کو ڈیڑھ سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی آخری اور بہترین امید کی کرن ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چھ سال قبل پیرس میں عالمی رہنماؤں نے اس مقصد پر اتفاق کیا تھا، کوپ میں اُن فیصلوں پر ہونے والی پیشرفتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کانفرنس کے اختتام پر اہم اعلانات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

کانفرنس میں سب سے زیادہ زور کاربن کا اخراج کم سے کم کرنے، پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے پر دیا جارہا ہے، اس حوالے سے سائنسی ماہرین بھی تباہ کاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

امریکا کے سب سے قابل اعتبار نشریاتی ادارے سمجھے جانے والے چینل سی این این سے وابستہ نیوز اینکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس کانفرنس کے حوالے سے ٹویٹ کی، جس میں وہ دعویٰ کررہے تھے کہ وہ کوپ کی کوریج کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

سی این این کے اینکر وولف بلیٹزر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ اسٹوڈیو میں موجود تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کوپ کانفرنس کی کوریج کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں موجود ہیں، جہاں دنیا کے بیس ہزار سے زائد لیڈران، حکومتی نمائندے شریک ہیں۔

اس ٹویٹ نے امریکی اینکر کے لیے بڑی پریشانی کھڑی کی، جس میں وہ الجھ کر رہ گئے کیونکہ صارفین نے اس تصویر کی بنیاد پر انہیں ’جھوٹا‘ بھی قرار دیا۔

صارفین نے اینکر کو بتایا کہ کوپ 26 کانفرنس اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں نہیں بلکہ گلاسگو میں جاری ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایڈن برگ کے معروف مقام کی وجہ سے وولف نے اسی شہر کا نام لکھا ورنہ وہ گلاسگو بھی لکھ سکتے تھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایڈن برگ سے بیٹھ کر وولف 62 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رپورٹنگ کررہے ہیں کیونکہ یہ شہر اسکاٹ لینڈ کے مغرب میں واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں