تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 354 روپے والا برانڈڈ گھی کا پیکٹ 392 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح آئل کے فی کلو پاؤچ کی قیمت میں 33 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، برانڈڈ آئل کی فی کلو قیمت 355 سے بڑھا کر 388 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلو والے برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت میں 187 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، 5 کلو پیکٹ گھی کی قیمت 1795 سے بڑھا کر 1982 روپے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی ایک کلو چائے کی پتی 100سے 200 روپے مہنگی کر دی گئی تھیں جبکہ بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے اور ایک کلو کپڑے دھونے کا پاوڈر 10 روپے مہنگا کر دیا گیا تھا۔

سرکاری اسٹورز پر کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی تھی، اسی طرح ایک کلو کسٹرڈ کے 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے،کارن فلور 300 گرام 20 روپے، 250 گرام شہد 95 روپے تک مہنگا کر دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -