تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

وفاقی حکومت کا صدرِ مملکت سے اختیار واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تیسرے نیب آرڈیننس میں صدر مملکت کو دیے جانے والا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت سےواپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بذریعہ پارلیمنٹ صدر سے یہ اختیار واپس لینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ ، صدر مملکت رواں ہفتے مشاورت شروع کریں گے

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اپوزیشن سے مشاورت پر رضامند

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جاری ہونے والے نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دیا گیا تھا۔

نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری کا عمل نومبر سے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان بھی ہے، نئے سربراہ کے حتمی فیصلے تک پرانے چیئرمین ہی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت نے نئے چییئرمین کی تقرری کے لیے وزیراعظم سے بذریعہ خط نام طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر مملکت وزیراعظم سے موصول ہونے والے نام قائد حزب اختلاف کوبھیجیں گے، ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

Comments

- Advertisement -