اشتہار

نوجوان نے جان پر کھیل کر دریا میں کودنے والی لڑکی کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد میں نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دریا میں کودنے والی حاملہ لڑکی کی جان بچالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر آباد کی حدود گڑھی ڈوپٹہ میں 18 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسے نوجوان نے بچالیا، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی دریا میں چھلانگ لگارہی ہے۔

- Advertisement -

مقامی نوجوان نعمان شاہ کے مطابق ہم دریا کنارے کھڑے تھے کہ دیکھا کہ ایک لڑکی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے لگی ہے، ہم نے لڑکی کو دریا کنارے دیکھا تو ویڈیو بنائی اور اسے چھلانگ لگانے سے منع کیا لیکن وہ دریا میں کود گئی۔

نعمان شاہ کے مطابق لڑکی کو بچایا تو اس نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مقامی پولیس نے تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں