تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’منی ہیسٹ‘ کے آخری ٹریلر نے دھوم مچادی

نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز منی ہیسٹ کے پانچویں اور آخری ٹریلر نے دھوم مچادی۔

دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا آخر ہوگا کیا انجام؟ نیٹ فلیکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز منی ہیسٹ کے پانچویں اور آخری سیزن کے دوسرے والیم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ویب سیریز منی ہیسٹ میں ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچاتا نظر آئے گا۔

منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا والیوم تین ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں پانچ قسطیں دکھائی گئی تھیں جبکہ دوسرا اور آخری حصہ تین دسمبر کو دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔

منی ہیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔ پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -