اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

تفصییلات کے مطابق یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے اننگز کے اختتام پر بلا لہرایا جبکہ ساتھی کرکٹرز نے ان کا استقبال کیا۔

کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں محض 15 رنز اسکور کرسکے تھے، انہیں پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ یا کرس گیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اختتام پزیر‘۔

کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں۔

دو روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں