دبئی: بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
عزیز اللہ فضلی کی جگہ میر واعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ نے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم افغانستان اور اور اسکاٹ لینڈ سے فتوحات کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گئی ہے۔
افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظبی میں میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اُس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔
نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔