ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سرعام ٹیم کی نشاندہی پر خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کی نشاندہی پر خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے والے پولیو ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی جانب سے پولیو فرنٹ لائن ورکرز کے خاتون ملازمہ کو جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ منظر عام پر لایا گیا تھا۔

انسداد پولیو پروگرام کے معاون ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ جنسی ہراسانی میں ملوث فرنٹ لائن ورکر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ’خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کسی بھی خاتون پولیو ورکر کے ساتھ غلط رویے کی اجازت نہیں دے سکتے‘۔

ڈاکٹر شہزاد نے پاکستان میں جاری انسداد پولیو پروگرام کی خاتون کو ممکنہ مددفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خواتین رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

دوسری جانب خاتون ملازمہ کوجنسی ہراساں کرنے والے پولیو فرنٹ لائن ورکر گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں